Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں میں گھمسان کی جنگ

صیہونی فوج نے غرب اردن کے شہر طولکرم میں نورشمس کیمپ پر حملہ کیا جس کا استقامت کے جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دونوں طرف سے مسلح جھڑپيں جاری ہيں ۔ اس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے بلڈوزر طولکرم کی سڑکوں سمیت بنیادی ڈھانچوں کو بھی خراب کررہے ہيں ۔

سرایا القدس سے وابستہ طولکرم بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے بلڈوزر کے راستے میں ایک بم دھماکا کیا تاہم صیہونیوں کا کوئی جانی نقصان نہيں ہوا، صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں الامعری کیمپ اور شہر قلقیلیہ پر بھی یلغار کی ۔ اس رپورٹ کے مطابق الامعری کیمپ میں پانچ فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زحمی ہوگئے، فلسطینی مجاہدین نے شہر قلقیلیہ میں صیہونی حکومت کی فوجی گشتی گاڑی کے راستے میں بم دھماکا اور فائرنگ کی ۔

ٹیگس