Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • غزہ کے عوام کی حمایت اوراسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے وسیع سے وسیع تر

فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پورے ہالینڈ میں اہم ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاجی دھرنے دیئے اور غزہ پٹی میں فورا جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیل مخالف ان احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں میں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا بچوں اور اسپتالوں پر بمباری بند کرو، فلسطین کے ساتھ انصاف کرو اور جنگ فورا بند کرو،مظاہرین نے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی اور اس پر علاقے میں صیہونی حکومت کے اقدامات کی حمایت کا الزام لگایا۔

صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف دنیا کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ حالیہ دنوں میں دسیوں ہزار صیہونی بھی تل ابیب میں مظاہرے کرکے نیتن یاہو کابینہ کے مستعفی ہونے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے رہے ہيں۔

ٹیگس