Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی شہادت کی تردید

شام میں فلسطین کی جہاد اسلامی کے نمائندے نے جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی شہادت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع نے دمشق کے علاقےالمیزہ پرآج صیہونی حکومت کے حملے کے دوران فلسطین کی جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا تاہم  شام میں فلسطین کی جہاد اسلامی کے نمائندے اسماعیل السنداوی نے اس قسم کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح دمشق کے المیزہ علاقے پر صیہونی حکومت نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 4 ایرانی فوجی مشیر اور متعدد شامی باشندے شہید ہوئے۔

ٹیگس