Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر تحریک اسلامی استقامت کا ڈرون حملہ

پریس ذرائع‏ کے مطابق عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی بنا پر عراق اور علاقے میں امریکی فوجی اڈے، نشانہ بنتے رہیں گے اور اسی سلسلے میں اربیل میں امریکی فوج کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے تاکید کی ہے کہ دشمنوں کے اہداف کو نشانہ بنائے جانے کا عمل مسلسل جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے عین الاسد اڈے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے حوالے سے الجزیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے اربیل علاقےمیں امریکی فوج پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ امریکی وزارت جنگ کے ایک عہدیدار نے اپنا نام نہ بتائے جانے کی خواہش کے ساتھ دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس