Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ میں 120 اجتماعی قبروں کا انکشاف

انسانی حقوق کے یورپی مبصرین نےغزہ میں ایک سو بیس اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: انسانی حقوق کے اس ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور قبرستانوں تک عدم دسترسی کی بنا پر غزہ کے عوام، شہدا کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں سپرد خاک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شہید و زخمی ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی حکومت کی غزہ میں جارحیت میں دو سو فلسطینی شہید اور تین سو ستر زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں افراد اس وقت بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔

ٹیگس