صیہونی بحریہ کی تنصیبات اورامریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے
عراق کی استقامتی فورسز نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بحریہ کی تنصیبات اور جنوب مشرقی شام میں غاصب امریکیوں کے فوجی اڈے کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے زفولول بحری تنصیبات کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
عراق کے النجبا چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی استقامت نے آج مقبوضہ سرزمین پرغاصب اسرائیل کی زفولول تنصیبات کو ایک ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ عراقی ذرائع نے اس سے پہلے شام میں امریکہ کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی التنف، مشرقی شام ميں واقع صوبہ الحسکہ میں الشدادی اورالرکبان علاقوں میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی خبر دی تھی۔ اس درمیان عراق کی اسلامی مزاحمتی فورسز نے ایک رات میں شام اورعراق میں امریکی فوجی اڈوں کو چار بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامت نے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ پٹی پر امریکہ کی حمایت میں انجام پانے والے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ اس علاقے میں امریکہ کے اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔