Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج  کے وحشیانہ حملے، چوبیس گھنٹے میں 27 فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی

غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ستائیس فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں ستائیس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج کے یہ حملے غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ جنوبی اور مرکزی غزہ میں انجام پائے۔ غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق خان یونس میں ناصر اسپتال پر بھی جارحیت جاری ہے اور شمال مغربی غزہ کے علاقوں پر بھی گولہ باری ہوتی رہی ہے۔ شمالی غزہ پر بھی صیہونی حکومت نے بمباری کی ہے۔

ٹیگس