Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • دمشق پر غاصب اسرائیل کی جارحیت

بعض خبری ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق کےاطراف کے علاقوں پر حملے کئے ہيں تاہم شامی حکومت نے ابھی اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام سے العالم نے خبردی ہے کہ دمشق کی فضا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ اس دوران  یہ خبر بھی ملی ہے کہ دمشق ایئرپورٹ کے اطراف میں حملے میں بعض افراد زخمی ہوئے ہيں۔ کہا جا رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق میں شہر عقربہ کو نشانہ بنایا ہے تاہم شام کے ایئرڈفینس سسٹم نے اس کا مقابلہ کیا ہے۔
اس دوران یورو نیوز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ زینبیہ کے قریبی علاقوں اور دمشق ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے کو صیہونی حکومت نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ خبروں کے مطابق شامی فوج کا دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے اور دمشق کے نواحی علاقوں میں متعدد دھماکے ہوئے ہيں۔

ٹیگس