Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی اور برطانوی بحری جہازوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج نے ایک بار پھر بحیرۂ احمر میں امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کےمطابق یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں دو امریکی اور برطانوی بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے-فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نے بھی اطلاع دی ہے کہ یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں دو برطانوی اور امریکی بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے -

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کےترجمان یحیی سریع نے اس بارے میں ایک بیان بھی جاری کیا ہے-اس بیان سے قبل برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے بھی اعلان کیا تھا کہ اسے بحیرہ احمر میں یمن کے صوبہ الحدیدہ سے ستاون میل مغرب میں ایک واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے علاوہ، برطانوی ایمبری میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے کہا ہے کہ ایک برطانوی کارگو جہاز ڈرون سے ٹکرا گیا ہے۔

ٹیگس