رفح پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید
Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
رفح کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں ایک سو سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح رفح کے مرکز میں فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی کے ہیڈکوارٹر کے قریب واقع رہائشی مکانات کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق اس وحشیانہ جارحیت میں اب تک سو سے زائد فلسطینی عام شہری شہید اور دو سو تیس سے زائد دیگر زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شہید و زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔