رفح شہر پر صیہونی حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430524-رفح_شہر_پر_صیہونی_حملے_میں_ممنوعہ_ہتھیاروں_کا_استعمال
صیہونی حکومت نے شہر رفح میں اپنے تازہ ترین حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • رفح شہر پر صیہونی حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

صیہونی حکومت نے شہر رفح میں اپنے تازہ ترین حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے.

سحرنیوز/ عالم اسلام: رفح کے الکویت اسپتال کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے رفح کے خلاف حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کئے ہيں جو بین الاقوامی سطح پر غیرروایتی اور ممنوع ہیں۔

جنوبی غزہ پٹی میں واقع شہر رفح  پر صیہونی حکومت کے آج کے حملے اور بمباری میں تقریباً سو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج کی بمباری میں بعض افراد کے ہاتھ پیر کٹ گئے ہیں اور بعض بری طرح جل جانے کے ساتھ ہی دماغی آنیوریزم کا شکار ہوگئے ہيں۔