Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ اور غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر تازہ صیہونی جارحیت میں مزید کئی نہتے مظلوم فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آج غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے۔ ان ذرائع کے مطابق صیہونی جارحیت کے نتیجے میں خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غرب اردن کے شہر نابلس اور جنین اور شمال مغربی رام اللہ میں بیت ریما کے مختلف علاقوں کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق شہر جنین میں فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب غرب اردن میں فلسطینی نوجوانوں نے دو صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دیتے ہوئے الخلیل اور نابلس میں صیہونی فوجیوں پر جوابی فائرنگ کی۔

ٹیگس