Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • افریقی یونین کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

افریقی ممالک کے سربراہوں نے افریقی یونین کے اجلاس میں غزہ میں جنگ کا بندی کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: افریقی یونین کے اجلاس میں یونین کے صدر موسی فکی نے صیہونی حکومت کو انساندوستانہ قوانین کو پامالی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ تل ابیب غزہ کے باشندوں کو نابود کرنا چاہتا ہے۔ افریقی یونین کے سربراہ موسی فکی نے فلسطینی عوام کے ساتھ افریقی یونین کے رکن ممالک کی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو کہ جن کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہيں ملتی، سخت مذمت کرتے ہيں۔
اس اجلاس میں کومور کے صدر اور افریقی یونین کے سابق سربراہ غزالی عثمانی نے بھی ہیگ کی عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کئے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ صیہونی حکومت، ہماری نگاہوں کے سامنے غزہ میں نسل کشی اور جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔ عثمانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عالمی برادری غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں انجام دیئے جانے والے جرائم پر آنکھیں بند نہيں رکھ سکتی کہا کہ یہ جرائم نہ صرف فلسطین میں افراتفری پیدا کررہے ہيں بلکہ دنیا پر بھی اس کے المناک نتائج مرتب ہو رہے ہيں۔

ٹیگس