Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • رفح کے پناہ گزين کیمپوں پر صیہونی فوج کی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید

قاتل اسرائیلی حکومت کی فوج نے شہر رفح اور فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں اور گھروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نےغزہ کے شہر رفح پر فضا، زمین اور سمندر سے حملہ کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر رفح کے شمال میں واقع خربہ العدس میں فلسطینی پناہ گزينوں کے کیمپوں اورگھروں پر صیہونی فوج کی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنوبی غزہ پٹی میں واقع شہر رفح میں اتوار کی صبح پناہ گزيں کیمپ پر بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری اور حملے کئے ہيں۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے مسلسل حملوں کے باعث شہرخان یونس کے اسپتالوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے مرکزی غزہ پٹی کے رہائشی مکانات پر بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فسلطینیوں کو دیرالبلح کے شہداء الاقصی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قاتل اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں نے مرکزی غزہ پٹی میں واقع النصیرات پناہ گزيں کیمپ پر بمباری کی ہے، صیہونی حکومت کی جنگی بوٹوں نے بھی غزہ پٹی کے مختلف حصوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور شہر رفح کے ساحل پر فلسطینیوں کی جانب فائرنگ کی، صیہونی حکومت کی توپوں نے بھی مشرقی شہر رفح اور البطن، السمین اور قیزان النجار علاقوں پر گولہ باری کی جو جنوبی خان یونس میں واقع ہے اور صیہونی حکومت کی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی بڑے پیمانے پر شہر قلقیلیہ پر پروازيں انجام دیں ۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے عزموط ، مشرقی نابلس اور شہر قلقیلیہ پر حملے کئے ۔ مغربی رام اللہ کا بلعین دیہات اور جنین کیمپ بھی صیہونی فوجیوں کے حملے کی زد پر رہا جبکہ ان علاقوں کے متعدد جوانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

صیہونی فوجیوں نے مشرقی شہر نابلس میں واقع بلاطہ کیمپ پر بھی یلغار کی جس کے جواب میں استقامت کے جوانوں نے صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی ۔ غاصب صیہونی فوج کے بار بار کے حملوں کے باعث جنین کیمپ تباہ ہوگیا ہے اور صورت حال نہایت خطرناک ہے،انتہا پسند صیہونیوں کے ایک مسلح گروہ نے بھی شمالی رام اللہ میں ترمسعیا کے علاقے پر حملہ کیا ہےاور فلسطینیوں کا مال اسباب لوٹ لیا۔

مقامی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی انتہاپسندوں نے ترمسعیا کے علاقے میں ایک گاڑی کو نذرآتش کردیا۔

ٹیگس