لبنان پر جارح اسرائیلی فوج کےحملے میں تین مجاہد شہید
Mar ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
لبنان کی اسلامی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے ایک ڈرون حملے میں تین مجاہد شہید ہوگئے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے ڈرون نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الناقورہ ٹاؤن میں ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس صیہونی جارحیت میں محمد علی غبریزس، مصطفی حسین سلمان اور علی عبدالنبی قاسم نام کے تین مجاہد شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے ابتدائی ایام سے ہی فلسطین کی حمایت کا کھل کر اعلان کیا تھا۔ حزب اللہ نے صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ لبنان اور لبنانی عوام پر جارحیت کا جواب صیہونیوں کے برداشت سے باہر ہوگا۔