Mar ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں صیہونی فوجی اڈے پرمیزائل حملہ

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیل کے میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین ميں اسرائیلی فوج کے دبورانیت فوجی اڈے پر ایک برکان میزائل فائر کیا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقے ميں واقع بتصات اور شلومی کالونیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے۔

صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ لبنان سے الجلیل علاقے کے اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطینی استقامتی گروہ، طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے فلسطین کے اندر قابض صیہونی فوجیوں اور ان کے اڈوں کو روزانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کو برتری حاصل ہے اور اس علاقے میں اسرائیلی فوج پھنس گئی ہے۔

ٹیگس