Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • یمنی عوام نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

یمنی عوام نے مختلف صوبوں میں لگاتار بائيسویں ہفتے غزہ کے عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے آج مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، ریمہ اور مآرب میں وسیع پیمانے پرمظاہرے کر کے فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یمن میں فلسطینیوں کی حمایت میں لگاتار بائیس ہفتوں سے عوامی مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ان مظاہروں میں یمنی عوام فلسطینیوں کی حمایت اورغاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگاتے ہیں۔

مظاہروں کے شرکا نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں یہ سلسلہ ماہ مبارک رمضان میں بھی جاری رہے گا۔ اس بیان میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ جانے والے مال بردار بحری جہازوں پر یمن کی مسلح افواج کے جاری حملوں کی قدردانی کی گئی۔

اس بیان میں خاص طور سے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر صیہونی مصنوعات کا وسیع پیمانے پر اور مکمل بائیکاٹ کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

ٹیگس