صیہونی فوج کے مقامی ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ کی گولہ باری
Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے مغربی الجلیل میں غاصب صیہونی فوج کی اس چھاونی پر گولہ باری کی ہے جسے ابھی حال ہی میں تعمیر کیا گيا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ٹی وی چینل-12 نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے بارے ميں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے لبنان سے کئی میزائل راس ناقورہ فوجی چھاونی پر فائر کئے جو مغربی الجلیل کے شمال میں واقع ہے۔
عبرانی اخبار معاریو نے بھی رپورٹ دی ہے کہ کم سے کم 10 میزائل لبنان سے راس ناقور پر فائر کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے مغربی الجلیل میں واقع لیمان علاقے میں صیہونی فوج کے مقامی ہیڈ کوارٹر پر گولہ باری کی گئی جس کی وجہ سے صیہونیوں کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
درایں اثنا صیہونی فوج نے لبنان کے یارون اور عیتا الشعب علاقوں پر گولہ باری کی ہے ۔