Mar ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے خلاف جارحیت کے ایک سو چھپن دن گزر جانے کے باوجود اس علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے بدستور جاری ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر زمینی اور ہوائي حملے کئے جن میں درجنوں عام شہری شہید اورزخمی ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق مغرب میں خان یونس کے پناہ گزيں کیمپ پر بمباری میں 15 عام شہری شہید اور کئي دیگر زخمی ہوئے ہيں۔صیہونی جنگي طیاروں نے خان یونس کے کئی دیگر علاقوں پر بھی شدید بمباری کی ہے۔ المطاحن، الزوایدہ اور جحر الدیک پر بھی شدید بمباری کی گئی ہے۔ شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں ایک گھر پر بمباری کی گئي جس سے گھر کے سبھی افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
صیہونی جنگي طیاروں نے النصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کیمپ سے پورے غزہ کا رابطہ منقطع ہو گيا ہے۔ در ایں اثنا غزہ کے شہداء الاقصی اسپتال نے بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران کم سے کم سینتیس شہیدوں کی لاشوں اور ایک سو اٹھارہ زخمیوں کو اس اسپتال میں لایا گيا ہے۔

ٹیگس