یمنی افواج کی جنگی مشقیں
Mar ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج نے امریکہ اور برطانیہ کے زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الیوم الموعود کے زیر عنوان یمن کی مسلح افواج نے یہ فوجی مشقیں جمعے کے روز انجام دیں جن میں امریکہ اور برطانیہ کے زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کی مشقیں انجام پائیں۔
یہ فوجی مشقیں مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں پیچیدہ سناریو کی بنیاد پر انجام دی گئیں۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ یمنی عوام امریکہ اور برطانیہ کی افواج کا پھولوں سے استقبال نہیں کر سکتے بلکہ وہ اپنے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت کو دیکھتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ کی افواج سے نفرت کرتے ہیں اس لئے وہ ان فوجیوں کو ہلاک کرنے کے لئے تیار ہیں۔