Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت جاری

غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام پر غاصب صیہونی فوجیوں نے تازہ حملے ایسے عالم میں انجام دیئے ہيں کہ اب صیہونی حکومت کے حامیوں نے بھی حملے بند کرنے کی اپیلیں کرنا شروع کردیا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ترسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو بارہ زخمی ہوئے ہیں۔
اس دوران غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ نئی شہادتوں کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد اکتس ہزار پانچ سو ترپن ہوگئی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وحشیانہ بمباریوں کے ساتھ ہی انسانی امداد اور خوراک کی ترسیل کو روک کر صورت حال کو مزید تباہ کن بنا دیا ہے۔
اس سلسلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے غزہ میں المناک انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو سال سے کم عمر کے ہر تین میں سے ایک فلسطینی بچہ غذائی قلت کا شکار ہے۔

ٹیگس