قیدیوں کے تبادلے پر زور، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمد نزال
Mar ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
حماس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کو یونہی رہا نہیں کیا جائے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمد نزال نے کہا ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کو مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ فلسطینی قیدیوں سے ان کا تبادلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں بالواسطہ مذاکرات پیر سے شروع ہوگئے ہیں مگر ابھی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ حماس کے رہنما محمد نزال نے الشفا اسپتال پر غاصب صیہونی فوج کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فلسطینی مجاہدین کی موجودگی کے بہانے اسپتال پر حملہ کیا لیکن وہ اسپتال میں ان کی موجودگی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔