Mar ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے کہا ہےکہ ہمارے مجاہدین نے صیہونی آبادی والے علاقے المطلہ میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل داغا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اسی طرح افیفم ٹاؤن پر بھی کہ جہاں صیہونی فوجی موجود تھے میزائل سے حملہ کیا ہے- حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی لبنان کی سرحد کے قریب واقع البغدادی علاقے میں میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ سات اکتوبر کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ لبنان کے حملوں میں سترہ صیہونی مارے گئے ہیں۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز کے ایک دن بعد سے حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں اس حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ اس سے ان علاقوں کی بستیوں میں رہنے والے صہیونی خوفزدہ ہوگئے اور ان میں سے دسیوں ہزار صیہونی، مزاحمتی حملوں کے خوف سے اپنی بستیوں سے فرار ہوگئے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے بھی لبنان کے علاقوں کو توپ خانے اور فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔​

ٹیگس