Mar ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran

خبری ذرائع نے جمعے کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے شمالی صوبے حلب کے آسمان میں دشمن کے ہوائی حملے کا مقابلہ کیا ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: روس کی اسپوٹنیک نیوز ایجنسی نے حلب کے اطراف میں متعدد شدید دھماکے سنے جانے کی خبردی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا سے بات کرتے ہوئے ایک فوجی عہدیدار نے اس بارے میں بتایا کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر پینتالیس منٹ پر صیہونی دشمن کی جانب سے ہوائی حملہ کیا گیا جس کے ذریعے سے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اس ذریعے نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کے حملے کے ساتھ ہی، ادلب اور مغربی حلب کے اطراف میں موجود دہشت گرد گروہوں نے شہر حلب اور اس کے اطراف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

ٹیگس