Mar ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اسرائیل سے اپنے شہیدوں کا انتقام لے لیا

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں میں نسل کش صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت میں مزاحمتی فورسز نے، لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع مغربی الجلیل علاقے کی جانب تقریبا بیس میزائلوں اور راکٹوں سے یلغار کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نسل کشی کرنے والی صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر لبنان کے تازہ میزائل اور راکٹ حملے، جنوبی لبنان پر اس غاصب حکومت کے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں طیرحرفا اور الناقورہ بستیوں پر نسل کش اسرائیلی حکومت کے حملوں میں چار مجاہدین ، دو امدادی کارکن اور ایک شہری شہید ہوا تھا۔

ٹیگس