Mar ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • الشفا اسپتال اور اس کے اطراف میں قیامت صغریٰ کے مناظر

غزہ میں فلسطینی حکومت کے اطلاع رسانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ الشفا اسپتال کے اطراف میں اب تک چار ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں فلسطینی حکومت کے اطلاع رسانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے الشفا اسپتال کے اطراف میں ایک ہزار پچاس مکانات کو تباہ کیا اوران کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ میں الشفا اسپتال کے اطراف کے علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا کر چار ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اس دفتر نے صیہونی جرائم پرعالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اور پوری بحرانی صورت حال کا ذمہ دار امریکہ اور عالمی برادری کو قرار دیا۔ دوسری جانب غزہ میں کمال عدوان اسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسپتال میں طبی عملے کو نہایت سخت حالات کا سامنا ہے اور زخمیوں کو جدید ترین طبی وسائل کی ضرورت ہے جن کا اس وقت فقدان ہے اور زخمیوں کو خون کی بھی ضرورت ہے جو موجود نہیں ہے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی کا بھی کہنا ہے کہ غزہ میں حفظان صحت کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور فلسطینیوں کی دربدری سے حفظان صحت کے حالات اور زیادہ ابتر ہوئے ہیں۔

ٹیگس