Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • اسماعیل ہنیہ، زیاد النخالہ، عبدالملک بدرالدین الحوثی اور ہادی العامری اسرائیل کے خلاف ایک پیج پر

استقامتی محاذ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت امریکی حمایت اور اس کے ملوث ہوئے بغیر نہیں پا سکتی تھی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عالمی یوم قدس کی مناسبت سے منعقدہ قدس ٹریبیون ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس کانفرنس میں شام کے دالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل سیکشن پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی یہ جارحیت امریکی حمایت اور اس کے ملوث ہوئے بغیر اس طرح کی وحشیگری سے انجام نہیں پا سکتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن نے امت مسلمہ کو متحد کر دیا اور یہ اتحاد لبنان، فلسطین، عراق اور یمن کے اسکوائروں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت و پشتپناہی سے نمایاں طور پر نظر آیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے بھی اس کانفرنس میں کہا کہ عالمی یوم القدس فلسطینی قوم میں اتحاد، تحریک استقامت کے مجاہدین میں اتحاد، اور فلسطینی اہداف میں اتحاد کا دن ہے۔

انھوں نے تحریک استقامت کے لئے ایران کی حمایت اور اس سلسلے میں تاریخی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ استقامت کی طاقت و توانائی اس کے اتحاد میں ہے اور اس وقت لبنان، یمن، عراق اور شام میں تحریک استقامت، فلسطین کے ساتھ ہے۔

عراق کی تحریک النجبا کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے بھی اس کانفرنس میں عراق کی تحریک اسلامی استقامت کو تحریک استقامت کا بنیادی حصہ قرار دیا اور کہا کہ عراق کی تحریک اسلامی استقامت کے حملے، فلسطینیوں کی حمایت میں اور غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوج کے حملوں کے جواب میں انجام پا رہے ہیں۔

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے اس سے قبل بارہا اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جب تک صیہونی جارحیت جاری ہے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر عراق کی اسلامی استقامت کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے بھی اس کانفرنس سے اپنے خطاب میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن نے غاصب صیہونی حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دیں، کہا کہ عالمی یوم القدس مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس کانفرنس میں کہا کہ دشمن کے مقابلے میں واحد کارآمد راہ، جہاد و جدوجہد ہے اور اس کا کارگر ہونا غزہ اور لبنان میں ثابت ہو چکا ہے۔

الحوثی نے فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں امریکہ کو بھی شریک قرار دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی چھے ماہ سے وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کر کے بھی اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں سکے ہیں اور وہ اب تک کوئی نمائشی کامیابی تک حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

ٹیگس