Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • یوم القدس کے بارے میں فلسطینی تنظیموں کا بیان

فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے ایک بیان میں امت مسلمہ، عرب دنیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کے جلو‎س اور ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے غاصب صیہونی حکومت سے بھرپور انداز میں اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے ایک بیان میں امت مسلمہ، عرب دنیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی یوم القدس کے جلو‎س اور ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے ماہ مبارک رمضان کے جمعۃ الوداع کو فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی مکمل نفرت و بیزاری کا اظہار کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام گروہوں، جماعتوں، یونینوں اور جوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کی حکومتوں پر اس بات کا دباؤ ڈالیں اور دباؤ بڑھائیں کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنا بند کر دیں اور فلسطینی عام شہریوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی کرنے کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی اور اسے تمام جرائم کے ارتکاب پر جواب دہ بنانے کی کوشش کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام گروہوں، جماعتوں، یونینوں اور جوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مختلف ملکوں کی حکومتوں پر مواقف تبدیل کرانے کا دباؤ ڈال کر فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کریں اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں۔

ٹیگس