Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حملے،  شہدا کی تعداد 33000 سے زائد

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر تینتس ہزار دو سو سات ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مدت میں صیہونی حملوں میں زخمی ہونے والے سینتالیس فلسطینی بھی اسپتال پہنچائے گئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر تینتس ہزار دوسو سات اور زخمیوں کی تعداد پچھتر ہزار نو سو تینتس ہوگئی ہے۔
سرزمین فلسطین پر ناجائزہ طور پر قابض غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چھے مہینے کے دوران اپنی وحشیانہ جارحیت میں، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم، عام شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور ایک لاکھ دس ہزار کے قریب عام شہریوں کو شہید اور زخمی کیا جن میں ستر فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں لیکن اب تک اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہیں کرسکی ہے۔

ٹیگس