Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملے جاری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی حکومت نے منگل کی صبح شمالی غزہ پٹی میں ایک مسجد پر حملہ کیا ہے جس میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے جبالیا کیمپ کی شہدائے الفاخورہ مسجد کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
شہری دفاع کی ٹیموں نے ملبے سے شہداء اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اب تک ایک شہید کی لاش اور نو زخمیوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مغربی رفح کے تل السلطان محلے میں ایک رہائشی مکان پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی بکتربند گاڑیوں نے مشرقی خان یونس میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ بھی کی۔
نسل کش صیہونی فوج نے ان سیکڑوں پناہ گزیں فلسطینیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جو شمالی غزہ پٹی میں اپنے گھروں میں واپس جانے کی کوشش کررہے تھے۔

ٹیگس