حزب اللہ لبنان کے حملے میں تیرہ صیہونی فوجی زخمی
Apr ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل میں واقع عرب العرامشہ میں قابض فوج کے ہیڈ کوارٹر کو گائیڈڈ میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عین بعال اور الشہابیہ میں متعدد مجاہدین کی شہادت کے جواب میں، اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے آج بدھ کی سہ پہر کو عرب العرامشہ میں قابضین کے فوجی ہیڈکوارٹر پر گائیڈڈ میزائل اور خودکش ڈرون سے حملہ کیا۔
صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کا دفاعی نظام آئرن ڈوم اس میزائل کو روک نہیں سکا۔
صیہونی حکومت کے اسپتال ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے اس حملے کے نتیجے میں تیرہ صیہونی زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے ایک کی حالت بہت نازک ہے۔