غزہ کے ممتاز سرجن صیہونی قید میں شہید
May ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے ڈاکٹر عدنان کو دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے دس دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ اغوا کیا تھا۔ رہائی پانے والے اُن کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں صیہونی دہشتگردوں نے تشدد کر کے شہید کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البُرش کی لاش اُن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔ پچاس سالہ ڈاکٹر عدنان البُرش غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے۔