May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • یمن کا بڑا اعلان بحیرہ روم میں پھر شروع ہوگا آپریشن

یمن کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں آپریشن جلد شروع ہوگا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بحیرہ روم میں صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کے خلاف آپریشن شروع کئے جائیں گے۔

فارس نیوز کے مطابق یمن کے سینئر رہنما ضیف اللہ الشامی نے المیادین چینل سے گفتگو میں کہا کہ بحیرہ روم میں آپریشنز شروع ہوں گے اور آپریشن کے لیے علاقے کی بغور نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعاء میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو اسے فلسطینی عوام کی حمایت میں سر فہرست قرار دے سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے شروع کیا جانے والا آپریشن اسی وقت رکے گا جب غزہ پٹی کے خلاف جنگ بند ہوگی۔

ضیف اللہ الشامی کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن آنے والے دنوں میں شروع کیا جائے گا۔

یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی فریق کا کاروبار جو غاصب اسرائیل سے متعلق ہے، اس مسئلے سے متاثر ہوگا، اور یمن کی مسلح افواج کا نشانہ بنیں گی۔

ٹیگس