May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید و زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے جنون آمیز حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شمالی غزہ کے بیت لاہیا علاقے پر جارح صیہونی فوج کے کل رات اور آج کے حملوں میں بارہ فلسطینی شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال منتقل کی گئیں، جبکہ متعدد فلسطینی شہریوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں-

اسی اثنا میں شہر غزہ کے میئر یحیی السراج نے کہا ہے کہ سات ہزار فلسطینی ، اس شہر کے شمال میں زندگی گذار رہے ہيں، اگر چہ امدادی سامان کی ترسیل مکمل طور پر روک دی گئی ہے اور کئی روز قبل سے اب تک ، غزہ کے شمال میں کوئی سامان نہیں پہنچا ہے۔

غزہ کے میئر نے فوجی حملوں کی وجہ سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع الزیتون محلے سے پناہ گزینوں کی نقل مکانی کی بھی خبر دی ہے-

صیہونی فوج توپ خانے کے ذریعے جنوبی غزہ میں الصابرہ ، اور جنوب مشرقی غزہ میں الزیتون علاقوں پر بھی مسلسل حملے کر رہی ہے۔ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے دیر البلح شہر کے مشرق میں ایک اسکول پر بھی گولے برسائے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے القسطل کے علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا کے ایک اسکول پر بھی فائرنگ کی ہے-

دوسری جانب غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بصل نے کہا ہے کہ قابض فوجی، غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ پر دیوانہ وار بمباری کر رہے ہیں اور ہم زخمیوں کو واپس لانے کے لیے پیش قدمی نہیں کر سکتے۔ غزہ کی پٹی کے شمال میں تمام ہسپتال پہنچ سے باہر ہیں اور مسلسل بمباری کی وجہ سے ہم کام نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوجی بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں کہ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

ٹیگس