حزب اللہ نے صیہونی فوج کو دندان شکن جواب دے دیا
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ، میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی فورسیز نے ایون مناخم علاقے میں صیہونی فوج کی تین عمارتوں اور المطلہ ٹاؤن میں ایک فوجی عمارت کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے-
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کئی مقبوضہ بستیوں کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان نے الراہب اڈے پر اسرائیلی جاسوسی کے آلات کو مناسب ہتھیاروں سے تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔
اس سے قبل حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہلا تھا کہ اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے آج بیت ہیلل بیس میں قابض فوج کی 769ویں بریگیڈ سے وابستہ السہل بٹالین کے کمانڈر کے ہیڈ کوارٹر کو کاٹیوشا اور فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔