فلسطینی عوام کی حمایت اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب
حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی اڈے بیت ہلل پر خودکش ڈرون حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں اس نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج دوپہر اعلان کیا ہے کہ تحریک نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے "بیت ہلل" کو کئی خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے یہ بھی کہا کہ اس کارروائی میں آئرن ڈوم فائرنگ سسٹم کو نشانہ بنایا گیا اور ڈرون طیاروں نے سسٹم کے ارد گرد موجود فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔
اس بیان کے سامنے آنے کے بعد اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ دی کہ لبنان سے داغا گیا ایک اینٹی آرمر میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے "المطلہ" کے ایک مکان پر گرا۔
حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے "مسکاو عام" کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں اسرائیلی فوج کے جاسوسی کے آلات کو تباہ کر دیا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر سیکڑوں بار حملے کیے ہیں۔
حزب اللہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے جاری رہیں گے تب تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔