اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حماس کا دو ٹوک موقف سامنے آ گیا
May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
حماس نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا اس وقت تک اس کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے پریس مشیر طاہر النونو نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ تحریک حماس صرف جنگ روکے جانے کی صورت میں ہی کسی بھی قسم کے مذاکرات میں شریک ہوسکتی ہے۔
انھوں نے تاکید کی ہے کہ قتل و غارت گری، بھوک مری اور فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے دوران مذاکرات کا حصہ نہیں بنا جا سکتا۔