غزہ میں تین ہزار پانچ سو سے زیادہ بچوں پر موت کا خطرہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں تین ہزار پانچ سو سے زیادہ بچوں پر موت کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے سرکاری میڈیا کے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 3500 سے زائد بچے، غذائی قلت اور صیہونی حکومت کے اقدامات سے پیدا ہونے والے قحط کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ "فلسطین آن لائن" نیوز سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، غزہ پٹی میں سرکاری میڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قحط پیدا کرنے کی اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے نفاذ اور خوراک اور غذائی سپلیمنٹس کی کمی کی وجہ سے غزہ میں 3500 سے زائد بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں پانچ سال سے کم عمر کے 3,500 سے زائد بچے مسلسل چوتھے ہفتے بھوک سے مارنے کی اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں، دودھ اور خوراک کی کمی، غذائی سپلیمنٹس کی کمی، حفاظتی ٹیکے لگانے اور داخلے، ادویات اور انسانی امداد کی روک تھام کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا نے غزہ کے بچوں کے خلاف صیہونی حکومت کے ان جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری کی خاموشی کے سایہ میں غزہ کے بچوں کو نجات دلانے کے لئے دنیا کے لوگوں سے موثر اور عملی اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔