Jun ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل، لبنان کے ساتھ جنگ کے لئے تیار نہیں ہے: ہارٹص

صیہونی اخبار ہارٹص کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی باتوں پر یقین نہ کریں اور اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ ​​کے لیے تیار نہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عبرانی زبان کے اخبار ہارٹص نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ حقیقی جنگ الجلیل میں بڑے پیمانے پر تباہی اور حیفا اور اسرائیل کے مرکز پر میزائلوں اور ڈرون حملوں کا سبب بن سکتی ہے۔

عبرانی اخبار ہارٹص نے اوری مسعاف کا مقالہ شائع کرتے ہوئے لکھا: آرمی چیف آف اسٹاف ہرزی ہولوے کی باتوں پر یقین نہ کریں، لگتا ہے وہ کسی فلمی دنیا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مسعاف نے مزید کہا: اسرائیل اور اس کی فوج، لبنان میں حقیقی جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔ یہ جنگ الجلیل میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتی ہے اور حیفا اور اسرائیل کے مرکز پر میزائلوں اور ڈرون حملے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا: میں فوج کا چیف آف اسٹاف نہیں بلکہ ایک سادہ ریٹائرڈ افسر اور صحافی ہوں لیکن میں اسرائیلیوں سے کہتا ہوں کہ وہ لبنان میں جنگ کی تیاری کے حوالے سے ہولوی کی باتوں پر یقین نہ کریں۔

ہارٹص نے مزید لکھا: شمال کے باشندے، جو آگ میں جل رہے ہیں، انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ لبنان بھی جل رہا ہے، جب ان پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جائے گا، نتن یاہو زمین کے اندر چھپ جائیں گے اور جنگ سے پرہیز کریں گے جو کہ گینٹز کو عہدے پر برقرار رکھے گی۔ لبنان کی تیسری جنگ ہم پر بہت بڑی تباہی لائے گی۔

اس اسرائیلی اخبار نے لکھا: ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ہمیں فیصلہ کرنا ہے۔ جنوب اور شمال میں جنگ بند کرو، قیدیوں کو واپس لاؤ، سپاہیوں کی غیر ضروری قربانی کو روکو اور جو بچا ہے اسے محفوظ کرو۔

ٹیگس