صیہونی فوج اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی جنگ
غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ رفح میں صیہونی فوج اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ رفح کے مغرب میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
العلم اور الشاکوش میں بھی کل رات شدید لڑائی ہوئی۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایاز المغاری اپنے خاندان کے کئی دیگر افراد کے ساتھ صیہونی ٹولے کے حملے شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق وہ تحریک حماس کے ایک رکن تھے جنہیں متفقہ طور پر میئر مقرر کیا گیا تھا۔
شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے نئے اعداد و شمار کے بعد سات اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد چھتیس ہزار چھے سو چون سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تراسی ہزار تین سو نو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔