عراقی مجاہدین کا صیہونی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملہ
Jun ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں ایک صیہونی فوجی ٹھکانے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے استقامتی محاذ کے میڈیا نے کہا ہے کہ ہم بدستور غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہيں گے- عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں غزہ کے عوام کی مدد کے لئے اور جارح صیہونی فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کی نسل کشی کے جواب میں انجام دی جا رہی ہیں-
اس گروہ نے اس سے قبل بھی مقبوضہ علاقوں پر کارروائی کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی صورت میں، وہ اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کردیں گے۔