Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کا غاصب اسرائیل پر شدید ترین حملہ

حزب اللہ لبنان نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کے جاسوسی اڈے کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے فضائی آپریشن کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ نے حزب اللہ لبنان کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کوہ حرمون میں غاصب صیہونی حکومت کے جاسوسی اور انٹیلی جنس آلات اور تکنیکی نظام کو نشانہ بنایا اور اس کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔
حزب اللہ کے عہدے دار کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے اس جاسوسی مرکز کو اکتوبر انیس سو تہتر کی جنگ کے بعد پہلی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ حزب اللہ کے اس عہدیدار نے بتایا کہ آٹھ اکتوبر کے بعد سے حزب اللہ کی فضائی فورس کا یہ سب سے بڑا آپریشن ہے۔ مذکورہ عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ مرکز اہمیت کے لحاظ سے اسرائیلی میرون بیس کے برابر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز بھی حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع میرون اسٹریٹیجک بیس پر ساٹھ میزائل داغے تھے۔

ٹیگس