یمن: اسرائيل جانے والے بحری جہازوں پر حملے
یمنی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں صیہونی ٹولے کے بہیمانہ جرائم کے جواب میں تین کامیاب آپریشن کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین جانے والے تجارتی بحری جہازوں کے خلاف بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں مزید تین آپریشن کیے گئے۔ المسیرہ ویب سائٹ کے مطابق یحییٰ السریع آپریشن کے بارے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں بحیرہ احمر میں بینٹلے ون نامی جہاز کو کئی فضائی اور بحری ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
جنرل سریع کے مطابق دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر چوائس لائن کو بھی ایک ریموٹ کنٹرول بحری ڈرون بوٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تیسرا آپریشن عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ساتھ مشترکہ طور پر انجام دیا گیا جس کے دوران بحیرہ روم میں "اولویا" نامی جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان بحری جہازوں کو مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی ٹولے نے اپنے حالیہ حملے میں خان یونس کے علاقے میں واقع المواصی پناہ گزیں کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے دوران اب تک نوے افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔