Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے حماس اقتدار میں باقی رہنے کو قبول کر لیا ہے کیونکہ جانتی ہے کہ یہ مانے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل کان نے رپورٹ دی ہے کہ صلاح الدین محور کے کنٹرول ، جنوبی غزہ سے شمالی غزہ میں آمد و رفت اور زندہ صیہونی قیدیوں کے ناموں کی فہرست تک رسائی جنگ بندی کے لئے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مجوزہ منصوبے کے جملہ شرائط ہيں -

اس صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی منصوبے میں نیتن یاہو کے ان شرائط کو شامل کرنے کا مقصد جنگ بندی مذاکرات کو ناکام بنانا ہے ۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ بعید نظر آتا ہے کہ حماس نیتن یاہو کی ان شرائط کو قبول کرے۔

صیہونی حکومت کے کان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں حماس کو ختم کرنے یا اسے اقتدار سے کنارے لگانے کی کوئی بات نہيں کی گئی ہے۔

ٹیگس