Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • دوحہ میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ، رقت آمیز مناظر

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں سوگوار اشک بار آنکھوں اور آزادیٔ فلسطین کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ مسجد میں جمع ہوئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی میت کو مسجد پہنچا یا گیا جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فرزند اسلام کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ جس کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفد  بھی وہاں پہنچے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابو عثمان کی نماز جنازہ دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا اور تدفین الوسیل کے قبرستان میں کی  جائے گی۔

اس موقع پر تا حد نگاہ لوگ ہی لوگ تھے گویا انسانوں کا سیلاب اُمڈ آیا ۔ سوگواروں نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور فضا نعرۂ تکبیر اللہ اکبر اور کلمہ شہادت سے گونج  اٹھی۔

تمام راستے شرکا پرنم آنکھوں کے ساتھ امت مسلمہ کے عروج اور فلسطین کو صیہونی ریاست کے شکنجے سے آزادی دلانے میں اپنی جان قربان کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

ٹیگس