Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی رہنماؤں کی شہادت سے فلسطینی قوم کا عزم و ارادہ اور زیادہ مضبوط و مستحکم ہو گا: خالد مشعل

فلسطین کی تحریک حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے تاکید کی ہے کہ دریائے اردن سے بحیرہ روم تک فلسطین کی تاریخی سرزمین فلسطینی قوم سے متعلق ہے اور فلسطین کی مقبوضہ سرزمین پر بنی غاصب و جعلی صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کبھی صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی اور فلسطینی رہنماؤں او ہمارے کمانڈروں کو شہید کئے جانے سے صرف فلسطینی قوم کا عزم و ارادہ اور زیادہ مضبوط و مستحکم ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی امنگوں کو لے کر پوری فلسطینی قوم متحد ہے اور جدوجہد سے اپنے حقوق حاصل کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

خالد مشعل نے کہا کہ گذشتہ دسیوں برسوں سے ہمارے رہنماؤں کا قتل کر کے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکا پھر بھی درس نہیں لیا گیا اور جب بھی کوئی کمانڈر شہید ہوا اس کی جگہ دوسرے مجاہد کمانڈر نے سنبھالی اورجاری راہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موت و حیات خدا کے ہاتھ میں ہے اور دشمن نہیں جانتا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جاتا۔

تحریک حماس کے اس رہنما نے تاکید کی ہے کہ دریائے اردن سے بحیرہ روم تک فلسطین کی تاریخی سرزمین فلسطینی قوم سے متعلق ہے اور فلسطین کی مقبوضہ سرزمین پر بنی غاصب و جعلی صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اور ہمارا وہی مقصد بھی ہے اور سرزمین فلسطین میں صیہونیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ خالد مشعل نے کہا عالم اسلام سے کہنا چاہیں گے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی عظمت کی طرف واپس لوٹے۔

اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے الشاطی کیمپ میں عام شہریوں کے ساتھ زندگی گزاری اور ان کی خوشی و غم میں شریک رہے۔ انھوں نے تاکید کی کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے مسئلہ فلسطین، فلسطینی قوم اور بیت المقدس کی خدمت کی۔ انھوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے فلسطین کی خدمت کی اور وہ فلسطینیوں کے ساتھ رہے اور وہ صرف فلسطین کی جدوجہد اور عالمی سطح پر فلسطین کی خدمت کے لئے غزہ سے باہر نکلے تھے۔

ٹیگس