Aug ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی بڑی کامیابی، صعدہ کے آسمان میں اڑتے امریکی ڈرون کو مار گرایا

یمن کی ‍فوج نے ملک کے شمالی صوبے صعدہ میں امریکی ڈرون "یو ایس MQ-9” کو مار گرایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع نے ایک امریکی ڈرون ""USMQ-9 کو مار گرایا ہے۔  یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی ڈرون صعدہ صوبے کے آسمان میں دشمنانہ سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یمن کی اقتصادی لائف لائن سمجھی جانے والی حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناکر کئے گئے وحشیانہ حملہ کرنے کے بعد یمنی فوج کی طرف سے کی جانے والی یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔

طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے یمن کی مسلح افواج MQ-9 ماڈل کے سات امریکی ڈرون طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر چکی ہے۔ اس طیارے کی قیمت 30 میلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈرون "US "MQ-9 کو ڈرون کی فیلڈ میں امریکا کا غرور مانا جاتا ہے، جسے ایک بار پھر یمنی فوج نے خاک میں ملا دیا۔

 

ٹیگس