Aug ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گيا ہے اور جواب ضرور دیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے سیاسی نامہ نگار کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کے جواب کے یقینی ہونے پر زور دیا ہے۔
حزب اللہ کے اس عہدیدار نے المنار ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کے قتل کے بعد صیہونی حکومت کو جواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو جواب دینے کا فیصلہ کر لیا گيا ہے اور یہ جواب اللہ تعالی کی مرضی سے دیا جائے گا۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اس سے قبل صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو آنے والے جواب کا انتظار کرنے کو کہا تھا اور زور دیا تھا کہ یہ جواب یقینی ہے اور اس سلسلے میں کسی بحث کی گنجائش نہیں۔

ٹیگس