Aug ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے پہلی بار اپنے زمین دوز میزائل سٹی کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے المنار کے حوالے  سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے "عماد4" کے نام سے اپنی زمین دوز میزائلی تنصیبات کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
المیادین ٹی وی نے بتایا ہے کہ  یہ تنصیبات خفیہ طور پر تیار کی گئی ہیں اور دشمن کے حملوں کے مقابلے میں محفوظ اور محکم ہیں۔
حزب اللہ لبنان کی جاری کردہ اس ویڈیو میں "عماد 4"  انڈر گراؤنڈ ملیٹری بیس کے، میزائل فائر کرنے کے عظیم لانچروں سمیت مختلف حصے دکھائے گئے ہیں۔

ٹیگس