صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی حکومتوں کی حمایت کے سائے میں جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، حماس کا بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i436233-صیہونی_حکومت_امریکہ_اور_مغربی_حکومتوں_کی_حمایت_کے_سائے_میں_جرائم_کا_ارتکاب_کر_رہی_ہے_حماس_کا_بیان
تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ و مغربی حکومتوں کی مکمل حمایت کے سائے میں جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۵:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی حکومتوں کی حمایت کے سائے میں جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، حماس کا بیان

تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ و مغربی حکومتوں کی مکمل حمایت کے سائے میں جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے اس بات پر زور دیا کہ غاصب صیہونی حکومت نہتھے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، خاص طور پر مرکزی غزہ میں جہاں لاکھوں بے پناہ فلسطینی پناہ لئے ہيں۔
حماس نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کو حاصل مکمل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے مغربی شدت پسند صیہونی کابینہ کو وحشیانہ نسل کشی جاری رکھنے کے لئے ضروری موقع اور حمایت فراہم کر رہا ہے تاکہ صیہونی حکام، اپنے زعم میں فلسطینیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں۔